ڈیل اسٹین ایک بار پھر پاکستان آ کر خوشی سے سرشار

سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن، نیشنل اسٹیڈیم سے یادیں وابستہ ہیں، پیسر

سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن، نیشنل اسٹیڈیم سے یادیں وابستہ ہیں، پیسر۔ فوٹو: فائل

ڈیل اسٹین ایک بار پھر پاکستان آ کر خوشی سے سرشار ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائٹیڈ کے جنوبی افریقی پیسر نے کہا کہ لیگ میں ابھی ہمارے لیے گنجائش ہے، کوشش کریں گے کہ بہترکارکردگی سے اپنا وجود برقرار رکھیں۔


انھوں نے کہا کہ کارکردگی اورنتائج پرمختلف عوامل اثرانداز ہوتے ہیں، اگر موسم میچ میں مداخلت کرے تونتائج کچھ بھی آسکتے ہیں، ہمارے نتائج بھی بارش سے متاثرہوئے، انھوں نے کہا کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے میری گہری یادیں وابستہ ہیں، میں13برس قبل اس گراؤنڈ پرکھیل چکا ہوں، پاکستان آکر بہت لطف آیا،شائقین بہت اچھے ہیں،میں یہاں خودکو محفوظ سمجھتا ہوں۔

اسٹین نے کہا کہ فاسٹ بولنگ میں پاکستانی تاریخ بہت عمدہ رہی ہے، وقار یونس اور وسیم اکرم جیسے بولرزیہاں سامنے آئے ہیں، مجھے نوجوانوں کو اپنے تجربے سے مستفید کرنا اچھا لگتا ہے، اگرکوئی سیکھنا چاہے تواسے سمجھانے میں کوئی قباحت نہیں، ورلڈ کپ کے لیے میں جنوبی افریقی ٹیم مینجمنٹ سے رابطے میں ہوں۔
Load Next Story