آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی بیوی بھی کورونا وائرس کا شکار

ٹام ہینکس نے انسٹاگرام پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی


ویب ڈیسک March 12, 2020
ٹام ہینکس ایلوس پریسلے کی زندگی پر مبنی فلم میں کام کررہے تھے، فوٹوفائل

آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی بیوی ریٹا ولسن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 63 سالہ اداکار ٹام ہینکس نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ان دونوں نے آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں سردی کی علامات سامنے آنے کے بعد اپنا اور اپنی اہلیہ کاطبی ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے۔ جس بعد یہ دونوں اب عوام کی حفاظت کے لیے تنہائی میں وقت گزاریں گے۔

یہ جوڑا آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر برسبین کے جنوب میں واقع میٹروپولیٹن علاقے گولڈ کوسٹ گیاتھا جہاں ٹام ہینکس ایلوس پریسلے کی زندگی پر مبنی فلم میں کام کررہے تھے۔

ٹام ہینکس کی اس پوسٹ پر امریکی کامیڈین اور ایکٹر مارلن ویانز نے مزاحیہ ردعمل دیتے ہوئے لکھا''ٹام تم ہمیشہ آگے رہتے ہو۔ پہلا ایمی فاتح، پہلا آسکر فاتح اور پہلا ہالی ووڈ کورونا وائرس۔''

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B9nVasnBNF5/"]

فلم بنانے والے ہالی ووڈ اسٹوڈیو وارنر بروس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری کمپنی کے ممبران کی صحت اور حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے اور ہم دنیا بھر میں اپنے پروڈکشن میں کام کرنے والے ہر شخص کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں گے ۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کا تاحال کوئی نام نہیں رکھا گیا ہے تاہم اسے آسٹریلوی ہدایت کار بز لورمین ڈائریکٹ کررہے ہیں تاہم فلم پر کام عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث ''مشن امپاسبل 7 ''کی شوٹنگ معطل

اس سے قبل ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی ایکشن تھرلر فلم مشن امپاسبل سیریز کی ساتویں فلم ''مشن امپاسبل7'' کی شوٹنگ بھی کورونا وائرس کے باعث اٹلی میں منسوخ کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہنگامی اجلاس میں کورونا وائرس کے مرض کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں