نزلہ اور بخارمیں مبتلا افراد میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہ جائیں وزیراعلیٰ سندھ کی اپیل

نیشنل اسٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے خصوصی ایڈوائزری جاری


ویب ڈیسک March 12, 2020
اسٹیڈیم میں غیر ضروری طور پر کرسیوں، ریلنگ اور اسٹیل بار کو چھونے سے گریز کیا جائے، کمشنر کراچی فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شائقین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نزلہ اور بخار میں مبتلا افراد میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہ جائیں۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے نیشنل اسٹیڈیم میں آنے والے تماشائیوں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے ایڈوائزری جاری کردی ہے جس میں میچز دیکھنے کے لیے آنے والے تماشائیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق کھانسی، نزلہ یا زکام کی علامات کی صورت میں تماشائی اسٹیڈیم کا رُخ نہ کریں جب کہ اسٹیڈیم آنے والوں کی تھرمل اسکریننگ ہوگی۔

کمشنر کراچی نے شائقین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری صابن اور الکوحل والے سینیٹائزرز سے ہاتھ دھوئیں، چھینک کی صورت میں ٹشو پیپر یا رومال استعمال کریں اور ڈسٹ بن میں ڈالیں، ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کیا جائے۔

اسٹیڈیم میں غیر ضروری طور پر کرسیوں، ریلنگ اور اسٹیل بار کو چھونے سے گریز کیا جائے، بخار اور کھانسی میں مبتلا شخص سے رابطے سے اجتناب برتا جائے، اسٹیڈیم میں سرِعام تھوکنے، پانی، خالی بوتلیں اور دیگر اشیا ہرگز نہ پھینکی جائیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شائقین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نزلہ اور بخار میں مبتلا افراد میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہ جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں