فیس بک کی کورونا وائرس سے آگہی کیلئے پاکستان کو تعاون کی پیش کش

فیس بک انٹرنیشنل کے تعاون سے پاکستان میں لوگوں کو کورونا وائرس سے آگاہ کرنے میں بہت مدد ملے گی، ڈاکٹر ظفر مرزا


ویب ڈیسک March 12, 2020
پاکستان میں تقریباَ 41 ملین سے زیادہ لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا فوٹوفائل

ISLAMABAD: فیس بک انتظامیہ نے پاکستان کو کورونا وائرس کے سلسلے میں آگہی کے لئے تعاون فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی فیس بک انٹرنیشنل کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ فیس بک انٹرنیشنل کے وفد میں نمائندہ برائے گورنمنٹ اینڈ پبلک ایڈوکیسی جولن ذو اور صارم عزیز شامل تھے۔ ترجمان وزارتِ صحت نے بتایا کہ فیس بک کے وفد سے کورونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران وفد نے کورونا وائرس کے سلسلے میں آگاہی کے لئے تعاون فراہم کرنے کی پیش کش کی اور جولن ذو نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات کو فیس بک سے ہٹا دیا جائے گا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں تقریباَ 41 ملین سے زیادہ لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا صارفین فیس بک کے پلیٹ فارم پر موجود ہیں، فیس بک انٹرنیشنل کے تعاون سے پاکستان میں لوگوں کو آگاہ کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں