
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے جا رہی ہے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے نئے صوبوں کا کارڈ صرف ووٹ لینے کے لیے استعمال کیا تاہم وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی اس خواب کو عملی جامہ پہنائے گی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب کا ککڑی مافیا حکومت جانے کے دعوے کرتا رہ گیا، اب (ن) لیگ کے اپنے پنچھی منڈیروں سے اڑنے کو پر تول رہے ہیں جب کہ آلِ شریف عوام اور اپنی پارٹی کو چونا لگا کر لندن چلتی بنی، آلِ شریف نے اپنے ووٹرز اور پارٹی رہنماؤں کو ہی ٹھینگا دکھا دیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔