سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کا اعلان

مسلسل 3 سال سے ناکام ہونے والے بغیر قرعہ اندازی حج پرجائیں گے


ویب ڈیسک March 12, 2020
رواں سال ایک لاکھ 49 ہزار 295 سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئیں فوٹو : فائل

لاہور: وفاقی وزارت مذہبی امور کے تحت رواں برس سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کا بذریعہ قرعہ اندازی اعلان کردیا گیا ہے۔

 

قرعہ اندازی کے موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ رواں برس پاکستان کے لیے ایک لاکھ 79 ہزار عازمین حج کا کوٹہ ہے، جن میں 60 فیصد عازمین سرکاری کوٹے پر جائیں گے۔ اس سال ایک لاکھ 49 ہزار 295 سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئیں۔ مسلسل 3 سال سے ناکام ہونے والے بغیر قرعہ اندازی حج پرجائیں گے جب کہ بزرگ شہریوں کے لئےعمرکی حد 80 سال سے کم کرکے 79 کردی ہے۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ قرعہ اندازی میں کامیاب افراد کو 19 مارچ تک میڈیکل سرٹیفیکیٹ متعلقہ بینک میں جمع کرانا ہوگا، کامیاب افراد کو اعتماد سینٹرز سے بائیو میٹرک کے بعد پاسپورٹ متعلقہ بینکوں میں جمع کرانا ہوں گے، پاسپورٹ جمع کرانے کی تاریخ جلد بتادی جائے گی،جو کامیاب نہ ہوسکے وہ اگلے روز ہی بینکوں سے رقم واپس لے سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔