کورونا وائرس کے باعث آئی پی ایل بھی متاثر ہونے کا امکان

ممبئی میں آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس 14 مارچ کو ہو جس میں تمام فیصلے ہوں گے


Muhammad Yousuf Anjum March 12, 2020
ممبئی میں آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس 14 مارچ کو ہو جس میں تمام فیصلے ہوں گے ۔ فوٹو: فائل

کورونا وائرس کی وجہ سے آئی پی ایل بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم لیگ کے مستقبل کا فیصلہ 14 مارچ کو ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق اب تک بھارت میں 60 کورونا وائرس کے مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹو آچکے ہیں جس کے بعد آئی پی ایل میں شریک کرکٹرز کی آمد پر بھی سوالیہ نشان لگ گیاہے۔ بھارتی حکومت کی نئی میڈیکل ایڈوائزری کے مطابق نئے ویزے جاری کرنے کی پالیسی کو 15 اپریل تک انتہائی سخت کردیا گیا ہے، ایک تجویز خالی اسٹیڈیم میں میچز کرانے کی بھی زیرغور ہے۔

لیگ آفیشل کے نام کے بغیر یہ رپورٹ کیا گیا ہے کہ ویزہ گائیڈ لائن کے تحت غیر ملکی 15 اپریل تک بھارت نہیں آسکیں گے، ممبئی میں آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس 14 مارچ کو طلب کیا گیاہے جس میں تمام فیصلے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |