کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی جامع منصوبہ بندی کی جائے وزیرِاعظم کی ہدایت

کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک March 12, 2020
 ملک کے معاشی حب کی ترقیاتی ضروریات اورعوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، وزیراعظم: فوٹو: فائل

وزیرِاعظم نے گورنرسندھ کو ہدایت کی ہے کہ کراچی کے عوام کی ضروریات اور فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بھی جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال خصوصاً شہرقائد میں وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی میں مکمل کیے جانے والے اورجاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیرِاعظم نے کراچی کے عوام کی سہولت اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے تکمیل شدہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گورنر سندھ کے کردار کو سراہا۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ ملک کے معاشی حب کی ترقیاتی ضروریات اورعوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے اوراس ضمن میں وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔

وزیراعظم نے گورنرسندھ کو ہدایت کی کہ کراچی کی عوام کی ضروریات اورفلاح و بہبودکو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بھی جامع منصوبہ بندی کی جائے ۔ اس حوالے سے وزیرِاعظم کل ایک میٹنگ کی صدارت کریں گے جس میں کراچی کی ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے مزید ترقیاتی منصوبوں کے اجرا پرغورکیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں