نیٹوسپلائی کی بندش آل پاکستان ٹینکر اونرز کا عمران خان کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

عمران خان کو نیٹو سپلائی بند کرنی ہے تو پہلے متبادل کاروبار کا بندوبست کرا کر دیں، ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک November 29, 2013
ہنگو ڈرون حملے کے بعد تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں نیٹو کنٹینرز کا داخلہ روک رکھا ہے. فوٹو: اے ایف پی/فائل

NEELUM VALLEY (LOC): نیٹو سپلائی کی بندش پر آل پاکستان ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن بھی میدان میں آگئی اور نیٹوسپلائی نہ کھولنے کی صورت میں عمران خان کے خلاف عدالت جانےکااعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی نہ کھلی تو عمران خان کے خلاف عدالت جائیں گے، ہنگو ڈرون حملے کے بعد تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں نیٹو کنٹینرز کا داخلہ روک رکھا ہے اور کراچی سے لیکر پشاور تک مختلف جہگوں پر نیٹو کنٹینرز لدے سامان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیرمین شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ان سے روزگار نہیں چھین سکتی، اگر انہیں نیٹو سپلائی بند کرنی ہے تو پہلے متبادل کاروبار کا بندوبست کراکر دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں