تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ آج ہوگا وزیراطلاعات سندھ
کورونا وائرس پھیل نہیں رہا، یہ وائرس صرف ان ہی میں ہے جن کی ٹریول ہسٹری ہے، ناصر حسین شاہ
وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ آج وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں ہوگا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وفاقی حکومت سنجیدہ نظر نہیں آرہی، عمران خان ٹوئٹ کے وزیراعظم ہیں، انہوں نے ایک اجلاس تک نہیں بلایا، اس حوالے سے معاون خصوصی صحت متحرک ہیں، سندھ کے مختلف اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈ موجود ہیں، آئیسولیشن وارڈ میں ایک ہزار مریضوں کو رکھنے کی سہولت موجود ہے۔ سندھ حکومت ہر جگہ پر پہنچ رہی ہے اس لیے کیسز سامنے آرہے ہیں، تفتان بارڈر سے8 ہزار لوگ آئے جن میں 1500 سندھ کے تھے، سندھ حکومت نے ان تمام 1500 افراد سے رابطہ کیا، کیا دیگر صوبوں میں ایران سے آئے افراد سے رابطہ کیا گیا؟
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اکثریت رائے سے پی ایس ایل میچ سے متعلق فیصلہ ہوا، پی ایس ایل میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم جانا ضروری نہیں، اسکولوں کو اس لیے بند کیا گیا کیونکہ وہاں طلبہ کا جانا ضروری ہے، اسکول انتظامیہ کو نہیں صرف بچوں کو چھٹیاں دی تھیں۔ گزشتہ روز اجلاس میں چھٹیاں نہ بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے تاہم آج بھی وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہوگا اور حتمی فیصلہ وہی کریں گے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پھیل نہیں رہا، یہ وائرس صرف ان ہی میں ہے جن کی ٹریول ہسٹری ہے اور جن کی ٹریول ہسٹری ہے وہ پی ایس ایل میچ دیکھنے نہ جائیں، ہرکسی کو ماسک استعمال کرنے کی ضرورت نہیں، سینیٹائزر کی بھی ضرورت نہیں،عام صابن سب سے بہتر ہے، تعلیمی اداروں میں ہیلتھ ایڈوائزری پر عمل کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
غیر قانونی عمارات کے حوالے سے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمارت گرنے کے واقعے میں پہلی بار ایف آئی آر ہوئی ہے، عمارت کے بلڈر کو دوسرے صوبے سے گرفتار کیا گیا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا دائرہ کار پورے صوبے میں ہے،پورے صوبے میں سب سے زیادہ کارروائی کراچی میں ہوئی، ایس بی سی اے کے 28 افراد کے خلاف کارروائیاں ہوئیں۔