پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اورکیس رپورٹ تعداد 21 ہوگئی

مظہر علی گلگت بلتستان کا رہائشی ہے اور 25 فروری کو ایران سے واپس آیا تھا، محکمہ صحت


ویب ڈیسک March 12, 2020
گزشتہ روز بھی گلگلت بلتستان میں کورونا وائرس کے مریض کی تصدیق ہوئی تھی۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک اورمریض سامنے آگیا جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع شگرکے رہائشی 31 سالہ مظہرعلی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی جب کہ ملک میں مجموعی طورپرکورونا مریضوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: عالمی ادارہ برائے صحت نے کورونا وائرس کے مرض کو عالمی وبا قرار دیدیا

محمکہ صحت کے مطابق متاثرہ شخص مظہرعلی ایران سے 25 فروری کو واپس آیا تھا۔ مریض کو بے نظیرشہید اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔ گزشتہ روزبھی گلگلت بلتستان میں کورونا وائرس کے مریض کی تصدیق ہوئی تھی۔

مریض صحتیاب

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحتیاب ہوگیا جو خوش آئند بات ہے۔ مرتضی وہاب نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہے جس میں سے ایک 64 سالہ مریض صحتیاب ہوگیا ہے اب یہ تعداد 13 ہوگئی ہے، کل سے سندھ حکومت نے ایئرپورٹ سے 3 افراد کو اس وائرس کے شبہ میں اسپتال منتقل کیا ہے، ایئرپورٹ پر کام کرنا ہماری نہیں وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے جو اسے نہیں نبھا رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔