کورونا وائرس صوبے میں حالات مکمل کنٹرول میں ہیں وزیر اعلیٰ محمود خان

عوام خوف ہراس کا شکار ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، وزیر اعلیٰ


ویب ڈیسک March 12, 2020
احتیاطی تدابیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، محمود خان فوٹو:فائل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے صوبے میں حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے تدارک کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دی گئی۔ اس کے علاوہ طورخم بارڈرکی بندش کا معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں، لیکن احتیاطی تدابیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوام خوف ہراس کا شکار ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے سلسلے میں جمعے کو صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ جس میں کورونا وائرس کے موثر روک تھام کے لئے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ کابینہ اجلاس میں اسکولوں کی بندش اور دیگر سیاسی و سماجی رابطوں پر جزوی پابندی کے معاملے پر غور کیاجائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں