نیب نے جنگ و جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرلیا

نیب کے سوالات کا تسلی بخش جواب نہ ملنے پر گرفتاری عمل میں آئی، ذرائع


ویب ڈیسک March 12, 2020
میر شکیل نیب حکام کے سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔ فوٹو، فائل

نیب نے غیر قانونی اراضی کیس میں جنگ وجیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتارکر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے میر شکیل سے 54 کینال اراضی کی خریداری سے متعلق سوالات کیے لیکن ذرائع کے مطابق نیب حکام جمع کرائے گئے جواب سے مطمئن نہیں ہوئے۔

میر شکیل الرحمان پر 1986 میں اس وقت کے وزیراعلی نوازشریف سے 54 کنال اراضی سیاسی بنیادوں پر لینے کا الزام ہے جس کی تحقیقات کے لیے انہیں لاہور نیب میں طلب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے اراضی کیس میں میر شکیل کو دوبارہ طلب کرلیا

میر شکیل الرحمان کے فراہم کردہ دستاویزات سرکاری اور ایل ڈی اے کے ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے تھے، مزید سوالات پوچھنے پر نیب حکام اور میر شکیل الرحمان کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی۔ میر شکیل نیب کے فراہم کردہ سوال نامے کے 16 میں سے صرف 4 کا جواب دے سکے۔ غیر قانونی اراضی کیس میں میر شکیل 5 مارچ کو بھی لاہور نیب میں پیش ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں