سعودی سفارتخانے نے پاکستان میں ویزا سروس معطل کردی

سعودی سفارت خانہ کی آئندہ حکم نامہ جاری کرنے تک کسی کو سفارت خانہ میں پاسپورٹ جمع نہ کرانے کی ہدایت


ویب ڈیسک March 12, 2020
ڈاکٹرز، نرسز اور میڈیکل سے متعلقہ ویزا ہولڈر ز اس میں شامل نہیں ہوں گے، سعودی سفارت خانہ۔ فوٹو:فائل

سعودی سفارت خانہ نے پاکستان میں عارضی طور پر ویزا سروس معطل کردی۔

کورونا وائر س کے خوف کے باعث پاکستان میں سعودی سفارت خانہ نے عارضی طور پر ویزا سروس معطل کردی ہے ، تاہم ڈاکٹرز ،نرسز اور میڈیکل سے متعلقہ ویزا ہولڈر ز اس پابندی میں شامل نہیں ہوں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمرہ زائرین سمیت غیرملکیوں کو 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت

سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ حکم نامہ جاری کرنے تک کوئی بھی سفارت خانہ میں پاسپورٹ جمع نہ کرائے، جب کہ سعودی عرب واپس جانے والے 13مارچ تک سفارت خانہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان میں سعودی عرب کے سفارخانے نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث سعودی حکومت نے عارضی طور پر اپنے شہریوں اورغیرملکی مقیم افراد کے سفر پر پابندی لگادی ہے، سعودی شہری یا کارآمد اقامہ ہولڈر رکھنے والوں کو واپس سعودی عرب آنے کی مہلت دینے کے لیے فیصلے میں 72گھنٹوں کی چھوٹ دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں