بلوچستان میں امن و امان کیس کی سماعت آئی جی ایف سی بھی عدالت میں پیش

چیف جسٹس نے آئی جی ایف سے کہا کہ آپ اپنی ناکامی تسلیم کرلیں تاکہ گورنر کو طلب کرلیا جا سکے۔

چیف جسٹس نے آئی جی ایف سے کہا کہ آپ اپنی ناکامی تسلیم کرلیں تاکہ گورنر کو طلب کرلیا جا سکے۔ فوٹو آن لائن

سپریم کورٹ کی کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان امن وامان کیس کی سماعت جاری، آئی جی ایف سی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں بلوچستان میں امن وامان اورلاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔


ایکسپریس نیوز کے نمائندے شاہ حسین کے مطابق چیف جسٹس سماعت شروع ہوتے ہی ڈپٹی اٹارنی جنرل سے وفاقی سیکریٹری اور سیکریٹری دفاع کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے آئی جی ایف سی سے لاپتہ افراد کیس کے بارے میں سوا کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم ایف سی کے افسران کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیں اگر ایک کرنل کو ہتھکڑی لگادی جائے تو فوج میں کیا پیغام جائیگا، انھوں نے آئی جی ایف سے مزید کہا کہ آپ اپنی ناکامی تسلیم کرلیں تاکہ گورنر کو طلب کیا جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story