آرمی چیف کی فوج کو کورونا وائرس کے خلاف قومی کوششوں میں مدد کی ہدایت
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس، ملکی صورتحال اور افغان امن عمل پر بھی بات چیت
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے فوج کو کورونا وائرس کے خلاف ملکی کوششوں میں بھرپور مدد کرنے کی ہدایت کردی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں آپریشنل تیاریوں، لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جیو اسٹریٹجک ماحول، قومی وعلاقائی سلامتی سے متعلق امور پر غور اور افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے، مشترکہ کوششوں اور تحمل کے ذریعے تمام چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
کانفرنس میں ملک میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں آرمی چیف نے کورونا وائرس کے تدارک کے لیے فوج کو قومی کوششوں کی بھرپور مدد کی ہدایت کی۔