حیدرآباد آتشزدگی میں ماں اور چار بچیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار داماد نکلا

جاں بحق ہونے والی خواتین میں میری بیوی بھی شامل تھی جس کے دوسرے شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، ملزم کا بیان


ویب ڈیسک March 12, 2020
پیٹرول خریدا اور فلیٹ کے دروازے کے نیچے سے پیٹرول ڈال کر آگ لگادی، ملزم کا بیان۔ فوٹو:فائل

داماد ارشد ڈیرو نے اپنی ساس اور اس کی چار بیٹیوں کو جلا کر مارنے کا اعتراف بھی کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں حیدرآباد میں واقع ایک گھر میں خوفناک آتشزدگی سے ماں اور اس کی چاربچیوں کی ہلاکت ہوگئی تھی، تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ پراسرار آتشزدگی اور پانچوں افراد کا قاتل داماد ہی نکلا۔

پولیس کے مطابق ملزم داماد نے حیدر آباد میں محمدی چوک پر واقع ایک پیٹرول پمپ سے پیٹرول خریدا تھا، پولیس نے مذکورہ پیٹرول پمپ سے ملزم کے پیٹرول خریدنے کی فوٹیج بھی حاصل کرلی اور داماد ملزم کو گرفتارکرکے جب تمام چیزیں اس کے سامنے رکھی تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس کے مطابق داماد ارشد ڈیرو نے اپنی ساس اور اس کی چار بیٹیوں کو جلا کر مارنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خواتین میں میری بیوی بھی شامل تھی جس کے کسی دوسرے شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور وہ روٹھ کر اپنی ماں کے پاس گئی تھی۔

ملزم نے بیان دیا کہ واقعے والے دن اپنی بیوی کو منانے سسرال گیا تو ساس اور بیوی سے جھگڑا ہوگیا، اسی دوران میں اپنے دونوں بچوں کو زبزدستی اپنے ساتھ گھر لے آیا اور بچوں کو گھر چھوڑنے کے بعد پیٹرول خریدا اور فلیٹ کے دروازے کے نیچے سے پیٹرول ڈال کر آگ لگادی، جس کے نتیجے میں میری بیوی، ساس اور تین سالیاں جاں بحق ہوگئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں