ڈالر کے نرخ میں مزید اضافہ سونے کی قیمت میں کمی

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جمعرات کو بھی جاری رہی


Business Reporter March 12, 2020
انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جمعرات کو بھی جاری رہی (فوٹو: فائل)

ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے جب کہ اس کے برعکس سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جمعرات کو بھی جاری رہی۔ جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ انٹربینک میں ڈالر 68 پیسہ مہنگا ہوکر 159 روپے 13 پیسہ کی سطح پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسہ مہنگا ہوگیا اور 158 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔ چار روز کے دوران ڈالر کی قیمت 4 روپے 88 پیسہ تک گرچکی ہے۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 174.50 روپے سے گھٹ کر 173.50 روپے اور قیمت فروخت 176.50 روپے سے گھٹ کر 176 روپے ہوگئی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 199 روپے سے گھٹ کر 198 روپے اور قیمت فروخت 202 روپے سے گھٹ کر 201.50 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 41 روپے اور قیمت فروخت 41.30 روپے مستحکم رہی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 42 روپے سے بڑھ کر 42.10 روپے اور قیمت فروخت 42.30 روپے سے بڑھ کر 42.40 روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید 20 روپے اور 22.50 روپے پر مستحکم رہی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالرز کی نمایاں کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1639 ڈالر کی سطح پر رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کمی کے ساتھ94 ہزار 500 ، دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی سے 81 ہزار 18 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں