جلد حقیقی معاشی سرگرمیوں کی بحالی کا امکان ہے رضا باقر
بینک الفلاح کی جانب سے یو اے ای میں تقریب، علی سلطان کا بھی خطاب
PARIS:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے زور دیا ہے کہ ملک میں اسٹیٹ بینک اور حکومت کی جانب سے حالیہ معاشی اصلاحات کے آغاز سے ملک میں جلد ہی حقیقی معاشی سرگرمیوں کی بحالی کا امکان ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے بینک الفلاح کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ سیشن میں کہا کہ مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ اور مانیٹری پالیسی قائم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ مہنگائی میں کمی لائی جائے اور یہ معیشت کے استحکام اور اگلے مرحلے میں معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اہم قدم ہے۔ اس سیشن میں خطے بھر کے صف اول کے مالیاتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
بینک الفلاح کے گروپ ہیڈ آف ٹریڑری اینڈ کیپٹل مارکیٹس علی سلطان نے کہا کہ یو اے ای میں صف اول کے سرمایہ کار اداروں کی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر سے بات چیت نہایت کارآمد رہی کیونکہ گورنر اسٹیٹ بینک نے حکومت کی اصلاحات اور معاشی پالیسیوں پر تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔