اچھا لباس پہننا خواتین کی کمزوری ہے مایاخان شو
لاہورمیں فیشن پر بات نہ ہو ایسا نہیں ہوسکتا، پروگرام میں شاہدہ منی، عروج اوردیگرکی شرکت
کراچی اور لاہور میں ان دنوں فیشن انڈسٹری اپنے عروج پر نظر آتی ہے دونوں بڑے شہروں میں فیشن انڈسٹری نے زبردست ترقی کی ہے اور آج لاہور فیشن انڈسٹری کے حوالے سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے جہاں اس انڈسٹری کی ترقی اور بہتری کے لیے کام ہورہا ہے۔
لا ہور کو فیشن کا گڑھ کہا جا تا ہے مایاخان کا کہنا تھا کہ لا ہور آیا جا ئے اور فیشن پر بات نہ ہو ایسا ہو نہیں سکتا اسی سلسلے لاہور میں ایکسپریس نیوز اور انٹرٹینمنٹ کا خصوصی پروگرام ما یا خان شو فیشن پاکستان لا وئج کی خوبصورت لوکیشن سے لا ئیو پیش کیا گیا، پروگرام میں فیشن سے وابستہ تمام پہلوؤں پر بات کی گئی اور ایف پی ایل میں موجود ڈریسز کو عوام کے سامنے پیش کیا گیا، لاہور فیشن آئی کونز شاہدہ منی ،عروج، آصف خاور ریاض ،ایناعلی ،سارہ گنڈاپور،ثناء خان اور حمزہ علی پروگرام کے مہمان تھے۔
فیشن کے مختلف رجحانات پر بات کر تے ہوئے مہمانوں کا کہنا تھا کہ اچھا لباس پہننا اور اچھی ڈریسنگ کرنا خواتین کی کمزوری ہوتا ہے لیکن آج کے دور میں فیشن صرف کپڑوں تک محدود نہیں رہا بلکہ اب تو ہر چیز میں اس کی جھلک نظر آتی ہے ،عروج آصف نے اپنے نئے انداز کے اسکائفز کو بھی ماڈلز کے ذریع خوبصورت طریقے سے پیش کیا ،جب کہ شاہدہ منی نے آرٹسٹوں کے فیشن انڈسٹری میں آنے کو خوش آئیند قرار دیا ، ٹیلی ویژن، فلم اور فیشن انڈسٹریز کے حوالے سے پیش کیا جانے والا یہ پروگرام بے حدعمدہ اور دلچسپ رہا مہمانوں نے مایا خان کی کوششوں کو سراہا اور ان کے انداز کو دیگر سے منفرد قرار دیا۔