خیبرپختونخواہ میں بارشوں سے اب تک 11 افراد جاں بحق

بارشوں سے 58 مکانات کوجزوی نقصان پہنچا، پی ڈی ایم اے


ویب ڈیسک March 13, 2020
متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں تیزکرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

صوبہ بھرمیں بدھ سے شروع ہونے والی بارشوں سے اب تک 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختونخواہ میں بدھ سے شروع ہونے والی بارشو ں کے نتیجے میں اب تک 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 58 مکانات کوجزوی نقصان پہنچا جبکہ چارمکانات مکمل تباہ ہوگئے تاہم متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں تیزکرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں