ایران سے آنے والے 1900 زائرین تفتان سے کوئٹہ منتقل

پاکستان ہاوٴس میں مقیم زائرین نے قرنطینہ میں 14 روز کی مدت پوری کرلی تھی

پاکستان ہاوٴس میں مقیم زائرین نے قرنطینہ میں 14 روز کی مدت پوری کرلی تھی فوٹو:فائل

بلوچستان میں ایران سے آنے والے 1900 پاکستانی زائرین کو قرنطینہ کی 14 روز کی مدت پوری ہونے پر تفتان سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر چاغی نے بتایا کہ پاکستان ہاوٴس میں مقیم1900 سے زائد زائرین کو لیویز اور ایف سی کی سخت سیکیورٹی میں تفتان سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ ان زائرین نے اپنے قرنطینہ کی 14 روزہ مدت پوری کرلی تھی۔


یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کورونا کا ایک اور کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد 22 ہوگئی

اسسٹنٹ کمشنر تفتان کے مطابق ایران سے پاکستانی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 227 زائرین تفتان پہنچ گئے ہیں۔ اب تک ایران سے آنے والے پاکستانیوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

ادھر چمن میں زیرو پوائنٹ پر پاک افغان باب دوستی بارویں روز بھی بند ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق سرحد کی بندش کے باعث نہ صرف نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ پیدل آمدورفت اور ایف آئی اے امیگریشن بھی بند ہے۔
Load Next Story