کورونا وائرس خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تمام تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند

جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پربھی پابندی عائد کردی گئی


ویب ڈیسک March 13, 2020
عوام سماجی میل جول میں احتیاط برتیں، صوبائی کابینہ: فوٹو: فائل

RIO DE JANEIRO: کورونا وائرس کے باعث خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تمام تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختونخوا کی کابینہ نے تمام تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں پندرہ دن کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ صوبے میں میٹرک سمیت تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

کابینہ نے صوبے کی تمام سرکاری تقریبات ملتوی کرنے سمیت جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پربھی پابندی عائد کردی جب کہ عوام سے سماجی میل جول میں احتیاط برتنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اجلاس میں تمام فیسٹیولزاورسیاسی و پبلک اجتماعات پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ عوام کو شادی بیاہ اوردیگر تقریبات کم کرنے کی ہدایت بھی کردی، تاہم طورخم بارڈ رسے متعلق فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان حکومت نے بھی تمام تعلیمی ادارے اکتیس مارچ تک بند رکھنے کا نوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظرسندھ حکومت نے بھی تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں