پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کے شیڈول میں تبدیلی کردی

پی سی بی نے ایونٹ کے پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کردیا


ویب ڈیسک March 13, 2020
سیمی فائنلز 17 اور فائنل 18 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے

LONDON: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے ایونٹ کے پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کردیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق نئے شیڈول میں دونوں سیمی فائنلز 17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم اب ایونٹ کی چوتھی بہترین ٹیم سے دوپہر 2 بجے پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل آئے گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشنز پر موجود ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروزبدھ کو شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ شیڈول میں تبدیلی تمام ٹیموں کے مالکان کی رضامندی سے کی گئی ہے۔

دوسری جانب پی سی بی اس حوالے سے حکومتِ پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول آئندہ چاروں میچوں میں تماشائیوں کی شرکت کے بارے میں بھی مقامی حکومت کی سفارش پر عمل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے حتمی اعلان جلد کردیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے تمام فرنچائز مالکان سے کانفرنس کال پر رابطہ کیا جس میں پی ایس ایل میچز شیڈول کے مطابق جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کراچی میں شیڈول تمام میچز بند دروازوں میں کھیلے جائیں گے جس میں صرف پی سی بی سے منظور شدہ مخصوص افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ پی سی بی نے تمام ملکی وغیرملکی کھلاڑیوں اور اسپورٹنگ اسٹاف کو خواہش کے مطابق پی ایس ایل فائیو سے دستبردار ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

پی ایس ایل کا نیا شیڈول


13 مارچ؛ پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت 8 بجے

14 مارچ؛ کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت شام 7 بجے

15 مارچ؛ ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہوربوقت دوپہر 2 بجے

16 مارچ؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت شام 7 بجے

17 مارچ؛ پہلا سیمی فائنل (1 بمقابلہ 4) بوقت دوپہر 2 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

17 مارچ؛ دوسرا سیمی فائنل (2 بمقابلہ 3)بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

18 مارچ؛ فائنل بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں