کورونا وائرس سندھ بھر میں قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف
کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظرآئی جی جیل خانہ جات کا بڑا اعلان
کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظرآئی جی جیل خانہ جات نے سندھ بھرکی جیلوں میں قیدیوں کی2 ماہ کی سزا معاف کردی۔
آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت مگھن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر سندھ بھرکی جیلوں میں قیدیوں کی2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کردیا۔ انھوں نے یہ فیصلہ سندھ پرزنرز رول216 کےتحت کیا۔
اس ضمن میں باقاعدہ نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کےمطابق سزا معافی کا اطلاق دہشت گردی ، کاروکاری ، نیب کیسز ،ملک دشمنی اور جاسوسی میں ملوث اور فارن ایکٹ1946 کی خلاف ورزی کے تحت گرفتار قیدیوں پرنہیں ہوگا۔
آئی جی جیل خانہ جات سندھ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قیدیوں کو ریلیف دینے کیلئے کیا گیا ہے۔