وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے 6 ن لیگی ارکان کی پارٹی رکنیت معطل

تمام اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کرکے 7 دن میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے


ویب ڈیسک March 13, 2020
تمام اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کرکے 7 دن میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فوٹو:فائل

وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے 6 اراکین صوبائی اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اپنے 6 اراکین صوبائی اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہےاور انہیں شوکاز نوٹسز بھی جاری کردیئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعلی پنجاب سے ملنے والے 6 اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی

اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام اراکین 7 دن میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروانے کے پابند ہیں۔

جن اراکین کی پارٹی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں نشاط احمد خان ڈاہا، محمد فیصل خان نیازی، چوہدری اشرف علی، غیاث الدین، اظہر عباس اور محمد ارشد شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں