عالمی منڈی سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قدر گرگئی

فی تولہ سونا 93600 روپے اور دس گرام سونا کمی سے 80247 روپے کا ہوگیا


ویب ڈیسک March 13, 2020
عالمی منڈی میں سونا 52 ڈالر کی کمی کے بعد 1587 فی اونس ہوگیا، آل سندھ صرافہ بازار ۔ فوٹو:فائل

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 52 ڈالر جب کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 900 روپے اور 771 روپے کی کمی ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں52 ڈالرز کی نمایاں کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت1587 ڈالر کی سطح پر آگئی تاہم عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کا کوئی خاص اثر پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں مییں دیکھنے کو نہیں ملا اور جمعے کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالتریب 900 روپے اور 771 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 93 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 80 ہزار 247 روپے کی سطح پر پہنچی۔ جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10روپے کمی سے 990 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں