پاکستان کا ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدیں بند کرنے کا اعلان

افغانستان اور ایران کے دونوں بارڈر دو ہفتوں کے لیے بند رہیں گے، نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک March 13, 2020
افغانستان اور ایران کے دونوں بارڈر دو ہفتوں کے لئے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری ۔ فوٹو : فائل

حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر افغانستان اور ایران کی سرحدین دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان نے افغانستان اور ایران کی سرحد کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزارت داخلہ نے سرحد سیل کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان اور ایران کے دونوں بارڈر دو ہفتوں کے لیے بند رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں