کورونا وائرس سندھ میں تمام عوامی اجتماعات پر پابندی عائد
حکومتی ٹیم کسی بھی فرد کا ٹیسٹ یا اسکریننگ کرسکے گی جب کہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ماہ کی سزا دی جاسکے گی
سندھ بھر میں وبائی امراض ایکٹ کا اطلاق کردیا گیا جس کے بعد اب تمام عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی، حکومتی ٹیم کسی بھی فرد کا ٹیسٹ یا اسکریننگ کرسکے گی جب کہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ماہ کی سزا دی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلوں کے بعد سندھ حکومت نے بھی غیر معمولی فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں وبائی امراض ایکٹ کا اطلاق کردیا گیا ہے جس کے بعد اب تمام عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی، سندھ وبائی امراض پھیلنے پر ایکٹ کا اطلاق کرنے والا پہلا صوبہ ہے۔
سندھ وبائی امراض ایکٹ کے تحت ڈپٹی کمشنرز کو غیر معمولی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں اور مروجہ ایکٹ کے تحت کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس وبائی صورت اختیار کرچکا ہے، وبائی مرض کے شکار افراد کو کسی بھی جگہ سرگرمی سے محدود کیا جائے۔
سندھ وبائی امراض ایکٹ کے تحت کسی بھی شہر علاقے میں عوامی سرگرمیاں محدود ختم کی جاسکیں گی، حکومتی ٹیم کسی بھی فرد کا ٹیسٹ یا اسکریننگ کرسکے گی اور سندھ وبائی امراض ایکٹ کی خلاف ورزی قابل سزا جرم ہوگا اور ایکٹ کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی پر ایک ماہ تک کی سزا ہوسکتی ہے۔