ناقص فیلڈنگ کے سبب کراچی کنگز سے ہارے کپتان لاہور قلندر

ہمارے تینوں مرکزی بولرز کی انجری بھی ٹیم کے لیے نقصان دہ رہی، لاہور قلندر کپتان


ہمارے تینوں مرکزی بولرز کی انجری بھی ٹیم کے لیے نقصان دہ رہی، لاہور قلندر کپتان (فوٹو: فائل)

پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر نے لاہور قلندر کی کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کی وجہ ناقص فیلڈنگ کو قرار دے دیا۔

میزبان ٹیم کے ہاتھوں ناکامی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کی اہم وجہ ہماری ناقص فیلڈنگ رہی لیکن اب اہم موڑ پر آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تینوں مرکزی بولرز کی انجری بھی ٹیم کے لیے نقصان دہ رہی جس کی وجہ سے ہم گزشتہ تین میچز والی کارکردگی برقرار نہ رکھ سکے یہ بات بھی اہم ہے کہ میچ ٹیم ورک سے جیتتے ہیں، بطور کپتان میں نے بھی غلطیاں کیں۔

سہیل اختر نے مزید کہا کہ شرجیل خان کا فارم میں آنا پاکستان کے لیے خوش آئند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔