وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

اوگرا نے پیٹرول 85 پیسے، ڈیزل 1 روپے 34 پیسے ،مٹی کا تیل 1 روپے 18 پیسے مہنگا کرنےکی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی۔

اوگرا کی سمری مسترد ہونے کے باعث دسمبر میں پیٹرول 112 روپے 76 پیسے میں ہی دستیاب ہوگا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی، جس کے بعد دسمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ موجودہ سطح پر ہی برقرار رہیں گے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے اوگرا کی جانب سے عوام پر گرائے گئے پیٹرول بم کو ناکارہ بنادیا اور پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری مسترد کردی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم کے اس فیصلے سے عوام کو 2 ارب 80 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ اس سے قبل اوگرا نے پیٹرول 85 پیسے، ڈیزل 1 روپے 34 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپے 18 پیسے مہنگا کرنے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی.


واضح رہے کہ اوگرا کی سمری مسترد ہونے کے باعث دسمبر میں پیٹرول 112 روپے 76 پیسے میں ہی دستیاب ہوگا،ڈیزل 116 روپے 75 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 108 روپے پر مستحکم رہے گی،اسی طرح لائٹ ڈیزل 101 روپے 24 پیسے اور ہائی اوکٹین 141 روپے 23 پیسے فی لیٹر کی موجودہ قیمت پر ہی دستیاب ہوگا۔

Load Next Story