کورونا بی آر ٹی منصوبے پر انجینئرز نے کام بند کردیا

ساڑھے 4ہزارکے عملے میں سے ساڑھے 3ہزار عملے کو فارغ کر دیا گیا۔


Numainda Express March 14, 2020
ساڑھے 4ہزارکے عملے میں سے ساڑھے 3ہزار عملے کو فارغ کر دیا گیا۔فوٹو : فائل

RAWALPINDI: کورونا وائرس کے خطرات کے باعث بی آر ٹی منصوبے پر انجینئرز نے کام کرنا بند کردیا۔

کوروناوائرس کے شدیدترین خطرات کے باعث بی آر ٹی کے مختلف اسٹیشنوں پر ٹیکنیکل کام کرنیوالے انجینئرز اور دیگر عملے نے عارضی طور پر اپنا کام بند کردیاہے۔ ساڑھے 4ہزارکے عملے میں سے ساڑھے 3ہزار عملے کو فارغ کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ریچ ون ، ریچ ٹو اور ریچ تھری پر ٹیکنیکل کام بھی بند کر دیاگیاہے۔ ٹیکنیکل کام کی بندش کے باعث بی آر ٹی منصوبہ بروقت مکمل ہونا ناممکن ہو گیا ہے جبکہ کورونا وائرس کے شدیدترین خطرات کے باعث چین سے آنیوالے انجینئرزکو بھی پشاور آنیکی کلیرنس نہیں دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں