کوئٹہ میں ایران سے آنے والے زائرین کا قرنطینہ میں جانے سے انکار

14 روز تفتان میں قرنطینہ میں گزاردیئے اب مزید 14 روز تک قرنطینہ سینٹر میں نہیں جائیں گے، مظاہرین


ویب ڈیسک March 14, 2020
کورونا وائرس کے پیش نظر تفتان سے ملحقہ سرحدی علاقوں سے بارڈر بدستوربند ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر

میاں غنڈی میں ایران سے آنے والے زائرین نے مظاہرہ کرتے ہوئے قرنطینہ جانے سے انکارکردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں قرنطینہ سینٹرکے قریب ایران سے آنے والے زائرین نے مظاہرہ کیا اور کراچی شاہراہ بلاک کرتے ہوئے قرنطینہ سینٹر جانے سے انکارکردیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم نے 14 روزتک تفتان میں قرنطینہ میں گزاردیئے ہیں، ہمیں مزید 14 روز تک قرنطینہ سینٹرمیں نہیں گزارنا، ہمیں آزادانہ نقل و حمل کرنے اوراپنے گھروں کوجانے کی اجازت دی جائے۔

تفتان انتظامیہ کا کہنا ہے ایران سے آنے والوں میں 71 مقامی اور 39 طلبا بھی شامل ہیں، ایران سے مزید 139 پاکستانیوں کی تفتان بارڈرآمد ہوئی ہے جب کہ کورونا وائرس کے پیش نظر تفتان سے ملحقہ سرحدی علاقوں سے بارڈر بدستور بند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں