کورونا وائرس ایران سے آنے والے زائرین تفتان سے سکھر اور ڈیرہ غازیخان منتقل

وزیراعلیٰ سندھ کا میلے، درگاہیں، شادی ہالز اور مدارس بند کرنے کا حکم


ویب ڈیسک March 14, 2020
وزیراعلیٰ سندھ کا شادیاں، میلے، درگاہیں، شادی ہالز اور مدارس بند کرنے کا حکم

کرونا وائرس کے باعث بلوچستان کے علاقے تفتان میں رکھے گئے سیکڑوں زائرین کو سکھر اور ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

ایران سے آنے والے زائرین کو تفتان بارڈر سے لے کر دوبسیں سکھر کی لیبر کالونی پہنچیں جن میں مرد، خواتین اور بچے سوار تھے۔ انتظامیہ نے زائرین کو لیبر کالونی میں قائم آئسولیشن یونٹ منتقل کیا ہے جہاں انہیں 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور اسکریننگ بھی کی جائے گی۔

تفتان بارڈرسے زائرین کو لیکر 10 بسوں پرمشتمل پہلا قافلہ ڈیرہ غازی خان میں قائم آئیسولیشن کیمپ پہنچ گیا ہے۔ زائرین کو غازی یونیورسٹی کے زرعی کالج میں قائم آئیسولیشن سنٹر میں رکھا گیا ہے۔ علاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور رینجرز و پولیس کی نفری تعینات ہے۔

ادھر کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ سندھ نےکمشنر سکھر کو ہدایت کی کہ تمام آنے والے زائرین کے ٹیسٹس شروع کردیں، ابھی 289 زائرین پہنچے ہیں اور مزید 853 آرہے ہیں، میں نے صحت کی خصوصی ٹیمیں بھی سکھر بھیجی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شادیاں، میلے، درگاہیں، شادی ہالز اور مدارس بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزراء کو بھی تقریبات میں جانے سے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کہیں بھی لاک ڈاؤن کی صورتحال ہو تو شہریوں تک غذا، ادویات اور ڈاکٹرز کی رسائی کا پلان یقینی بنایا جائے۔

لیبر کالونی سکھر لیبر کالونی سکھر

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں 120بستروں اور 16وینٹی لیٹرز پر مشتمل اسپتال کو کورونا کے مریضوں کیلئے مختص کردیا، تاہم اسپتال کا محلِ وقوع اسٹریٹجک مقاصد کے لیے ظاہر نہیں کیا جارہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |