عراق میں امریکی فوجی اڈے پر 12 راکٹ حملے
بدھ کے روز اسی فوجی اڈے پر حملے میں 3 امریکی اہلکار ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے
عراق میں واقع التاجی فوجی اڈے کو 2 دن بعد پھر نشانہ بنایا گیا ہے اور اس بار بہ یک وقت 12 راکٹ داغے گئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے التاجی فوجی اڈے پر نامعلوم مقام سے ایک درجن سے زائد راکٹ داغے گئے ہیں جو امریکی فوجیوں کے رہائشی کمرے میں گرے تاہم جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
عراقی حکومتی حکام نے ٹی آر ٹی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ زیادہ تر راکٹس امریکی فوجیوں کی قیام گاہ کے نزدیک گرے جب کہ کچھ راکٹس عراقی فضائیہ کے زیر استعمال رن وے پر بھی گرے۔ حکام نے جانی و مالی نقصان بتانے سے گریز کیا۔
قبل ازیں اسی فوجی اڈے پر بدھ کے روز راکٹ حملہ کیا گیا تھا جس میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کے جواب میں امریکی فوج نے بھی اگلے ہی روز ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 6 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔
یہ خبر پڑھیں : عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں 3 غیر ملکی فوجی ہلاک، 12 زخمی
تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تاجی فوجی اڈے پر تازہ راکٹ حملہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا نے گذشتہ روز کے امریکی حملے کے جواب میں کیا ہے اور اگر ردعمل دینے کا یہ سلسلہ یوں ہی دراز رہا تو خانہ جنگی بھیانک صورت اختیار کرجائے گی۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملے میں ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں اور سفارت خانوں کو متعدد بار نشانہ بنایا جاچکا ہے۔