پی ایس ایل کامیابی کی طرف جا رہی تھی کہ کرونا وائرس آگیا عبدالرزاق

غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، سابق آل راؤنڈر

غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، سابق آل راؤنڈر

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کامیابی کی طرف جا رہی تھی کہ کرونا وائرس آگیا تاہم غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈیٹر کے بولنگ کوچ اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو میں ہمارے وجود کا برقرار رہنا ممکن ہے، لیکن اتوار کو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا پڑے گی،غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، پی سی بی نے عالمی کپ کے لیے کردار دیا تو پاکستان کو اچھے نتائج دلانے کی کوشش کروں گا۔

عبدالرزاق نے کہا کہ پی ایس ایل کامیابی کی طرف جا رہی تھی کہ کرونا وائرس آگیا،عالمی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگی ہے،پی ایس ایل فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ناقص اور خراب کارکردگی کو سفر کی زیادتی سے منسوب نہیں کیا جاسکتا، ہم لیگ میں اپنے وجود کو برقرار رکھ سکتے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈاور لاہور قلندرز کو شکست ہو جائے اور ہم کراچی کنگز سے جیت گئے تونیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل فور میں جگہ بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی،تاہم ہمارے کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانے کی کوشش کرنی ہوگی، ہم اپنی کمزوریوں کو دور کریں گے،اگلے سال پی ایس ایل میں کوشش کریں گے کہ غلطیاں نہ کریں۔


سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ غیر ملکی کرکٹرز نے پی ایس ایل کو کامیاب بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا، امید ہے کہ اگلے سال لیگ زیادہ اچھے انداز میں منعقد ہوگی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کہ کرکٹ سخت محنت مانگتی ہے، اگر توجہ ہٹ جائے تو کرکٹر کی کارکردگی خراب ہو جاتی ہے، نوجوان کرکٹرز کو چاہیے کہ وہ بھرپور محنت پر توجہ دیں۔

 

 
Load Next Story