کویت کورونا وائرس کے باعث اذان کے ذریعے گھروں میں نماز پڑھنے کی ہدایت ویڈیو وائرل
مساجد سے اذان کے ساتھ کلمات ’الصلوۃ فی بیوتکم‘ ادا کیے گئے
کویت میں اذان کے ذریعے مساجد آنے کے بجائے گھروں میں ہی نماز پڑھنے کی ہدایت کی جا رہی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں کویت کی مساجد میں دی جانے والی اذان سنائی دے رہی ہیں لیکن کہیں اذان سے قبل، کہیں درمیان میں اور کہیں اذان کے بعد ایک جملہ ' الصلوۃ فی بیوتکم' دہرایا جا رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ نماز گھر میں ہی ادا کی جائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : امام کعبہ نماز کے دوران سورہ رحمٰن کی تلاوت کرتے ہوئے روپڑے
کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے جراثیم کش اسپرے کرنے کے لیے خانہ کعبہ کے مطاف کو بھی خالی کروالیا گیا تھا اور اب بھی وہاں بڑا اجتماع نہیں ہو رہا ہے جب کہ ایران اور عراق نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔
https://youtu.be/xGd9dmhV0kk
خلیجی ممالک میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد ان ممالک میں سخت احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں جس کی ایک مثال کویت میں دی جانے والی اذان بھی ہے جس میں نمازیوں کو گھروں میں عبادت کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس نے چین کے بعد یورپ، خلیجی ممالک اور دیگر ایشیائی ممالک میں ڈیرے ڈالنا شروع کردیئے ہیں جن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی اور ایران میں ہوئی ہیں۔