سونے کے نرخ میں بڑی کمی آگئی

سونے کی فی تولہ قیمت 90 ہزار 850 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت  کمی کےبعد 77 ہزار 890 روپے ہوگئی


ویب ڈیسک March 14, 2020
عالمی مارکیٹ گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں 52 ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی تھی (فوٹو : فائل)

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 750 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں 52 ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں معمولی کمی ہوئی، تاہم ہفتے کے روز ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت میں بالترتیب 2 ہزار 750 روپے اور 2 ہزار 357 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 90 ہزار 850 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے ساتھ 77 ہزار 890 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10روپے کمی سے 990 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔