کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹ سے شکست دے دی
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو فتح کے لیے 137 رنز کا ہدف دیا تھا
پی ایس ایل فائیو کے 28 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 28 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں صرف 136 رنز بنائے۔
قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے فل سالٹ اور رضوان حسین نے ٹیم کو 35 رنز کا آغاز فراہم کیا، رضوان 17 اور سالٹ 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد حسین طلعت بیٹنگ کے لیے آئے اور 37 رنز کی ذمہ دارنہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
پی ایس ایل فائیو میں اپنی بیٹنگ صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے والے لیگ اسپنر شاداب خان اس بار صرف 12 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے، کولن انگرام کی اننگز بھی 14 رنز تک محدود رہے جب کہ آصف علی ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 2 رنز بنانے کے بعد چلتے بنے۔
کراچی کنگز کی جانب سے افتخار احمد ، ارشد اقبال، کرس جورڈن، عماد وسیم اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری اننگ
اسلام آباد یونائیٹڈ کے 137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگ کی بیٹنگ شروع ہوئی ۔ شرجیل خان اور بابر اعظم نے اوپننگ کی۔ شرجیل خان 14 گیندوں پر دھوں دھار 37 رنز بناکر عاکف جاوید کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جب کہ بابر اعظم 20 گیندوں پر 19 رنز بناکر موسی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
ان کے بعد آنے والے کیمرون ڈیلپورٹ نے 11 رنز بنائے جنہیں شاداب خان نے پویلین روانہ کردیا اور افتخار احمد محض ایک رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر آصف علی کو کیچ دے بیٹھے۔ عماد وسیم نے 26 اور والٹن نے 11 رنز اسکور کیے۔ کرس جورڈن 6 اور عمید آصف 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کنگز نے 19.2 اوورز میں 137 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بالنگ میں شاداب خان نے دو جب کہ محمد موسی، ظفر گوہر، عاکف جاوید اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز میں الیکس ہیلز کی وطن واپسی کے بعد کیمرون ڈیلپورٹ کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیاجب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں غیرملکی کھلاڑیوں میں صرف فل سالٹ اور کولن انگرام شامل تھے۔ دیگر کھلاڑی کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔