ہمارے تمام غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل میں دستیاب ہیں مینیجر لاہور قلندرز

ابھی تک کرونا وائرس کی وجہ سے ہمارے کسی کھلاڑی کو کوئی ایشو نہیں، ثمین رانا


ویب ڈیسک March 14, 2020
ابھی تک کرونا وائرس کی وجہ سے ہمارے کسی کھلاڑی کو کوئی ایشو نہیں، ثمین رانا

لاہور قلندرز کے ٹیم مینجر ثمین رانا نے کہا ہے کہ تمام غیر ملکی کرکٹرز کل ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہیں۔

لاہور قلندرز کے ٹیم مینجر ثمین رانا نے کہا کہ ملتان سلطانز کے خلاف میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنانا چاہتے ہیں، ابھی تک کرونا وائرس کی وجہ سے ہمارے کسی کھلاڑی کو کوئی ایشو نہیں، اتوار کو ہمارے ٹیم کے ارکان کرونا ٹیسٹ کروانے جائیں گے۔ ملتان کے خلاف میچ جیت کر اگلے میچز کی پلاننگ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے میچز میں غیر ملکی کرکٹرز کی دستیابی پر بات چیت ہونا ابھی باقی ہے۔ ملتان کے خلاف میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز ٹیم اب وننگ ٹریک پر آچکی، ہمارے پاس کافی اچھا کمبی نیشن ہے۔ کراوڈ کو یقینی طور پر مس کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔