بھارت نے سزائیں مکمل کرنیوالے 8 پاکستانی قیدیوں کورہا کردیا

بھارت سے رہائی پانیوالی پاکستانی شہری واہگہ بارڈرکے راستے واپس وطن پہنچے۔


آصف محمود March 14, 2020
بھارت سے رہائی پانیوالی پاکستانی شہری واہگہ بارڈرکے راستے واپس وطن پہنچے۔

بھارت نے سزائیں مکمل کرنیوالے 8 پاکستانی قیدیوں کورہا کردیا جو واہگہ بارڈرکے راستے واپس وطن پہنچے۔

بھارت کی مختلف جیلوں سے سزائیں مکمل کرکے واپس آنیوالے پاکستانی شہریوں میں عبدالرشید،منظوراحمد،سیدجاویدشاہ، عقیل احمد، عرفان اللہ، مہردین، محمدبخش اورظہوراحمدشامل ہیں۔ پاکستانی شہریوں کی رہائی میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اہم کردار اداکیاہے۔ان افرادکو پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے ایک عہدیدار کی موجودگی میں واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق ہائی کمیشن ان پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لئے بھارتی حکومت سے قریبی رابطے میں رہا۔بھارت سے رہائی کے بعدپاکستانی قیدی خو ش دکھائی دے رہے تھے۔قانونی کارروائی کے بعدان قیدیوں کوان کے خاندانوں کے حوالے کردیاگیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔