خیبر میں ایک ہی دن میں پولیو کے 7 کیسز سامنے آگئے

خیبر میں پولیو کیسز کی تعداد 13 ہوگئی


Numainda Express March 14, 2020
خیبر میں پولیو کیسز کی تعداد 13 ہوگئی ۔ فوٹو : فائل

صوبہ خيبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں ایک ہی روز 7 پولیو کے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد خیبر میں پولیو کیسز کی تعداد 13 ہوگئی۔

ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر طارق حیات نے بتایا کہ پورے ضلع میں 7 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور ان نئے کیسز کے ساتھ پورے ضلع خیبر میں اس سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ضلع خیبر میں ایک ہی روز 7 نئے پولیو کے کیسز سامنے آنے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔