کورونا کے خلاف جنگ فن کار اور کھلاڑی بھی میدان میں آگئے

لیجنڈ اداکاروں نے پرستاروں سے حفاظتی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے

معروف شخصیات نے حکومتی اقدامات کی تعریف اور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ فوٹو، فائل

LONDON,:
ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات میں تعاون اور آگاہی کے لیے فنکار اور کھلاڑی بھی میدان میں آگئے۔

لیجنڈری اداکار مصطفی قریشی اورغلام محی الدین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے چاہنے والے بھائیوں بالخصوص حجام، سبزی والے، دودھ والے، تنور پر کام کرنے والے اور بس ڈرائیور حضرات سے درخواست کرتے ہیں کہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

مصطفیٰ قریشی نے کہا کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت پنجاب اور قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قوموں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں۔ جلد کورونا کو دفن کر دیں گے، کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت بہترین انتظامات کر رہی ہے۔

اداکار یاسر نواز کا کہنا تھا کہ میں کورونا کے خلاف اس جنگ میں حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ ہمیں کورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہیئے۔ میری عوام سے گزارش ہے کہ بار بار اپنے ہاتھوں کو دھونے کی عادت اپنا لیں۔

اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ ہمیں بار بار ہاتھ دھونے کی عادت اپنانی چاہیے۔ اسی طرح اداکار سمیع خان اور جنید خان نے بھی کرونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ کھلاڑی جنید خان نے ٹوئٹر پر کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے ٹوئٹ کیا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ سائنسدانوں کے مطابق جسم پر پانی بہانے سے وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔ ہماری مذہبی تعلیمات ہماری حفاظت کی ضامن ہیں۔




علاوہ ازیں کرکٹر بین ڈنک ، حمائمہ ملک، پروڈیوسر عمارہ حکمت سمیت کھلاڑیوں اور اداکاروں ںے کورونا سے بچاؤ کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ ادکارہ حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ہنگامی حالات کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے 26کروڑ جاری کرنے کا فیصلہ حکومت کی سنجیدگی کا ثبوت ہے۔



شوبز اور کھیل کی معروف شخصیات کا کہنا ہے کہ وہ کرونا کے خلاف اس جنگ میں حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

content.jwplatform.com

Load Next Story