وزیر اعظم کا کورونا وائرس کے معاملے پر قوم سے خطاب کرنے کا اعلان

کورونا کے خلاف اقدامات کی خود نگرانی کررہا ہوں، عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، عمران خان


ویب ڈیسک March 14, 2020
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے خلاف ہمارے اقدامات کی تعریف کی ہے (فوٹو: فائل)

ISTANBUL: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں، قوم گھبرائے نہیں بہت جلد اس معاملے پر خطاب کروں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا وائرس کے خطرے کا ادراک ہے، اور ہم ان خطرات سے پوری طرح چوکس بھی ہیں، عوام کی صحت و تحفظ کے لیے تمام انتظامات کر رکھے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے ہمارے اقدامات کو دنیا کے بہترین اقدامات قرار دے کر تعریف کی ہے۔



وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کو بتاناچاہتا ہوں کہ کورونا سے نمٹنے کے اقدامات کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں، بہت جلد اس حوالے سے قوم سے خطاب کروں گا، عوام سے درخواست ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ عوام حکومت کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات پرعمل کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔