نصیرالدین شاہ دسمبر میں الحمراء میں 4 ڈرامے پیش کریں گے

5 اور 6 دسمبر کو رتنا پاتھک شاہ کی ڈائریکشن میں ڈراما ’’ اے واک ان دا ووڈز‘‘ پیش کیا جائے گا

5 اور 6 دسمبر کو رتنا پاتھک شاہ کی ڈائریکشن میں ڈراما ’’ اے واک ان دا ووڈز‘‘ پیش کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اسٹار نصیرالدین شاہ ماہ دسمبرکے پہلے ہفتے میں اپنے تھیٹرگروپ کے پلیٹ فارم سے فیض فائونڈیشن ٹرسٹ کے زیراہتمام چارڈرامے الحمرا میں اسٹیج کریں گے۔


جن میں سے 5 اور 6 دسمبر کو رتنا پاتھک شاہ کی ڈائریکشن میں ڈراما '' اے واک ان دا ووڈز'' پیش کیا جائے گا، جس میں نصیرالدین شاہ اورراجیت کپورپرفارم کریں گے جب کہ 7اور8دسمبرکو نصیرالدین شاہ کی ڈائریکشن میں ممتاز اردو افسانہ نویس پریم چند کی دوکہانیوں،'' بڑے بھائی صاحب'' ، '' شطرنج کے کھلاڑی '' اور تیسرا ڈرامہ سنک رام کا پیش کیا جائے گا جن میں نصیر الدین شاہ خود بھی پرفارم کرینگے۔
Load Next Story