امریکا کی چین کے کورونا وائرس سے متعلق الزامات کی شدید مذمت

امریکی محکمہ خارجہ نے چینی سفیر کو بلا کر ان الزامات کی تردید کی اور انہیں احتجاجی مراسلہ بھی تھما دیا

امریکی محکمہ خارجہ نے چینی سفیر کو بلا کر ان الزامات کی تردید کی اور انہیں احتجاجی مراسلہ بھی تھما دیا ۔ فوٹو : فائل

اسلام آبا د:
امریکا نے چین کے کورونا وائرس سے متعلق الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

کورونا وائرس کو لے کر امریکا اور چین کے درمیان ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا اورترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنی ٹویٹس میں ووہان شہر میں کورونا وائرس لانے کا الزام امریکی فوج پر لگاتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ایک امریکی وبا ہے، جو ممکنہ طور پرامریکی فوج کے ذریعے چین کے شہرووہان تک پہنچی۔


یہ بھی پڑھیں :ووہان میں کورونا وائرس ممکنہ طور پر امریکی فوج ساتھ لائی، چین

امریکی محکمہ خارجہ نے معاملے پر چینی سفیر کو بلا کر نہ صرف ان الزامات کی تردید کی بلکہ انہیں احتجاجی مراسلہ بھی تھما دیا۔
Load Next Story