اداکار جاوید شیخ آئندہ سال فلم کا آغاز کریں گے

معیاری فلموں کی وجہ سے عوام اب پاکستانی فلموں کی طرف متوجہ ہورہے ہیں


Cultural Reporter November 30, 2013
معیاری فلموں کی وجہ سے عوام اب پاکستانی فلموں کی طرف متوجہ ہورہے ہیں۔ فوٹو: فائل

اداکار پروڈیوسر جاوید شیخ آئندہ ماہ بھارت جارہے ہیں جہاں انھیں فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے ،وہ ان دنوں کراچی اور لاہور میں ٹیلی ویژن اور زیر تکمیل فلموں کا کام مکمل کرانے میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا ہے بھارت کے دورے اور پاکستان میں مصروفیات کی وجہ سے وہ اس سال فلم شروع نہیں کرسکتے جب کہ آئندہ سال فلم کا آغاز کریں گے،یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی ۔جاوید شیخ نے کہا '' میں ہوں شاہد آفریدی '' کی شاندار کامیابی کے بعد متعدد فلموں میں کام کرنے کی آفر ہے مجھے خوشی ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ،اچھی اور معیاری فلموں کی وجہ سے عوام اب پاکستانی فلموں کی طرف متوجہ ہورہے ہیں انھیں سنیمائوں پر بھی بہت اچھا ماحول مل رہا وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ فلمیں دیکھ کر لطف اندوز ہورہے ہیں ہمیں اسی معیار کو برقرار رکھنا ہے تاکہ پاکستان کی فلم انڈسٹری مزید ترقی کرسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں