بارشیں اور حکومتی کارکردگی

پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی ہونا، کوئی نئی بات نہیں، برسوں سے ایسا ہورہا اور اب بھی ایسا ہی ہورہا ہے۔


Editorial March 15, 2020
پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی ہونا، کوئی نئی بات نہیں، برسوں سے ایسا ہورہا اور اب بھی ایسا ہی ہورہا ہے۔ فوٹو:فائل

ایک طرف دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خطرے سے دہشت پھیلی ہوئی ہے۔ یہ ایک نیا وائرس ہے جس کو انتہائی ہلاکت خیز وائرس کا درجہ دیدیا گیا ہے اور اس وائرس سے جان سے گزرنے والوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور تو اور اس وائرس سے متاثر ہونے والوں میں کینیڈا کے وزیراعظم کی اہلیہ یعنی خاتون اول بھی شامل ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم ٹروڈو بھی پبلک لائف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ کورونا وائرس صرف غریب غربا کے لیے ہی مہلک نہیں بلکہ سب سے اوپر والا طبقہ بھی اس سے محفوظ نہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ہی پاکستان کے صوبہ خیبرپختون خوا میں موسلا دھار بارشوں سے بڑی تباہی پھیل گئی ہے۔ بچوں سمیت بہت سے لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔

بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے بہت عمارتیں بھی تباہ ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ۔ موسم کی پیش گوئی کرنے والوں نے بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہنے کا عندیہ دیا ہے، خیبرپختونخوا کے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں ایبٹ آباد، صوابی، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک ، اورکزئی اور جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔

بعض مقامات پر کھڑی فصلیں بھی خراب ہو گئی ہیں جس سے کاشتکاروں کا بھی بہت نقصان ہوا ہے ۔ یہ اس علاقہ میں پہلی بارشیں نہیں۔ گزشتہ برس بھی مون سون کی بارشوں سے بہت بھاری نقصانات ہوئے اور ہلاکتیں بھی ان گنت ہوئیں۔

پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی ہونا ، کوئی نئی بات نہیں ، برسوں سے ایسا ہورہا اور اب بھی ایسا ہی ہورہا ہے۔صوبائی حکومتیں ہوں تا مرکزی حکومت ،سوائے باتوں کے کسی نے اس جانب توجہ نہیں دی۔ادھرسرکاری اداروں کا حال بھی سب سے سامنے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں