پاکستان کی پہلی موبائل گالف ایپ کی تیاری

جنوبی ایشیا کا پہلا ملک بن گیا، عالمی تنظیم نے بھی شرف قبولیت بخش دیا

جنوبی ایشیا کا پہلا ملک بن گیا، عالمی تنظیم نے بھی شرف قبولیت بخش دیا۔ فوٹو: فائل

ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گالف کے مقابلوں کے بروقت نتائج حاصل کرنے کے لیے نئے جم گالفرز کے نام سے پاکستان کی پہلی موبائل گالف ایپ تیار کرلی گئی۔

گالف کے کھیل کا شمار دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں ہوتا ہے پاکستان بھرمیں قدیم ترین گالف کورس کے علاوہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹوں میں بھی بین الاقوامی معیارکے گالف کورس بنائے گئے ہیں اور گالف کورس میں گالف کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ پاکستان گالف فیڈریشن کی کاوشوں سے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کا انعقادکیا جاتا تھا۔


پاکستان گالف فیڈریشن کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر علی حیدر کا کہنا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی معیارکے گالف کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ نوجوانوں کو اس کھیل کی جانب راغب کیا جاسکے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ گالف کے لیے سالانہ پروگرام تربیت دیا گیا ہے اور اس پروگرام کے تحت متعد ایونٹس آرگنائز کیے جائیں گے۔

جم گالف کے چیف آپریٹنگ آفیسر شعیب شمس کا کہنا ہے کہ گالف کی نئی ایپ کا مقصد گالفرزکو بروقت معلومات فراہم کرنا ہے،گالف کی عالمی تنظیم نے بھی ہماری گالف ایپ کو تسلیم کرلیا ہے اور یہ امر پاکستان اور ہمارے لیے باعث مسرت ہے کہ پاکستانی گالفرز کھیل کے دوران اور گالف کے مقابلوں کے آرگنائزرہماری گالف کی ایپ کے ساتھ منسلک ہوجائیں گے۔

 
Load Next Story