گری حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں خاقان عباسی
حکمرانوں نے انتقامی کارروائیوں کے علاہ کچھ نہیں کیا،موجودہ دور پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، سابق وزیراعظم
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گری ہوئی حکومت کو گرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔
شاہد خاقان عباسی، سابق وفاقی وزرا احسن اقبال اور جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ گری ہوئی حکومت کو گرانے کی کوئی ضرورت نہیں،عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ کیسے اقتدار میں آئے اور انہوں نے معیشت کا کیا حال کیاہے،مہنگائی،بے روزگاری اور بد انتظامی کی وجہ سے قوم شدید مشکلات کا شکار ہے۔
جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا شریف خاندان سمیت ھم سب جیلیں کاٹ چکے ہیں،ن لیگ کو جیلوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، حکمرانوں نے انتقامی کارروائیوں کے علاہ کچھ نہیں کیا،موجودہ دور پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے ،اگر حکمران صوبہ بنانے میں مخلص ہیں تو تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لیں، ہم میڈیا کی آزادی کے لیے اس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔